0
Sunday 3 Nov 2019 12:43

اگر پی ٹی آئی حکومت کرتارپور منصوبہ مکمل کرتی تو اسکا حشر بھی بی آر ٹی کی طرح ہوتا، احسن اقبال

اگر پی ٹی آئی حکومت کرتارپور منصوبہ مکمل کرتی تو اسکا حشر بھی بی آر ٹی کی طرح ہوتا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا، اگر پی ٹی آئی کی حکومت یہ منصوبہ مکمل کرتی تو اس کا حشر بھی بی آر ٹی کی طرح ہوتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے مکمل نہیں کیا، اگر پی ٹی آئی حکومت یہ منصوبہ مکمل کرتی تو اس کا حشر بھی بی آر ٹی کی طرح ہوتا، لیکن منصوبہ اوّل تا آخر ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں حکومت کو ریکارڈ مدت میں کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرتار پور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہے، گرونانک کی 550 سالگرہ پر کرتار پور راہداری مکمل ہوئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 825415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش