0
Monday 4 Nov 2019 02:51

مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گستاخ امام مہدی (ع) عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فوری کاروائی کا مطالبہ 

مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گستاخ امام مہدی (ع) عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فوری کاروائی کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر گستاخ امام زمانہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ آج تشیع عالم کا دل چھلنی ہوچکا ہے اور اس چھلنی دل کا مداوا اُس وقت ہوگا جب گستاخ کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا، پاکستان میں یذیدی نسل ایک بار فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے آج اگر اس کا قلعہ قمع نہ کیا گیا تو ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا، ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں لیکن اگر ہمارے مقدسات اور ایمان پر حملہ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، آج کا ہمارا پُرامن احتجاج حکومت کو متنبہ کرنے کے لیے ہے اگر حکومت سندھ نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور اس گستاخ امام کے خلاف کاروائی نہ کی تو حالات یکسر تبدیل ہو جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 825476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش