0
Tuesday 5 Nov 2019 09:48

فوجی ترجمان کے بیانات عمران خان حکومت کے لیے مزید زوال کا باعث بن رہے ہیں، لیاقت بلوچ 

فوجی ترجمان کے بیانات عمران خان حکومت کے لیے مزید زوال کا باعث بن رہے ہیں، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اپوزیشن جماعتیں سیاسی جمہوری مقاصد کے لیے اکٹھی ہوتی رہی ہیں، جب حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا جبر بڑھتا ہے تو ناقابل تصور انہونیاں ہوتی ہیں، ایوب خان کی آمریت اور جبر، ذوالفقار علی بھٹو کی جابرانہ طرز حکمرانی اور آمر مشرف کے دور حکومت میں دائیں بائیں بازو کی سیاسی قوتیں متحد ہوتی رہی ہیں۔ 2018ء کے متنازع انتخابات کے بعد عمران خان اقتدار پر بٹھا دیے گئے لیکن انہوں نے تکبر، اناڑی پن، غرور اور نااہلی کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ ہائے زندگی کو پریشان کر دیاہے۔ فوجی ترجمان کے بیانات عمران خان حکومت کے لیے مزید زوال کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام فوج اور ریاستی اداروں سے محبت رکھتے ہیں، لیکن سیاسی انتخابی مداخلت فاصلے پیدا کر رہی ہے، ملک کے لیے ناگزیر ہے کہ عوام اور ریاست یک جان اوریک آواز رہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد میں سیاسی احتجاجی ٹمپریچر تلخ ہوتا جارہا ہے۔ آزادی مارچ کی قیادت تحمل اور ڈسپلن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس احتجاج کو تصادم اور طاقت کے استعمال کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کو بااختیار بنا دیں تو سیاسی مسائل سیاسی مذاکرات سے حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان زبان و کلام سے آگ نہ برسائیں جلتی پر پٹرول نہیں پانی ڈالیں۔ سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد علاج مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح بنایا جائے۔ 

 
خبر کا کوڈ : 825667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش