0
Tuesday 5 Nov 2019 21:16

لاہور،گورنر پنجاب چودھری سرور سے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات

لاہور،گورنر پنجاب چودھری سرور سے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ شرومنی اکالی دل دہلی کے ہرویندر سنگھ سرنا نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو دورہ بھارت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی پالکی کے ہمراہ بھارت کے شہر دہلی سے لاہور آنیوالے سکھ یاتریوں کے وفد نے شرومنی اکالی دل دہلی کے ہر ویندر سنگھ سرنا کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور، ننکانہ صاحب اور سچا سودا سمیت ہر جگہ تاریخی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں میں پاکستان کیلئے جو مثالی پیار ہے اس پر ہم سکھ یاتریوں کے شکر گزار ہیں اور ان شاء اللہ مَیں کوشش کروں گا جلد ازجلد بھارت کا دورہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کشمیر بھی مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور انہیں ان کے حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بہت جلد کشمیری آزاد فضاوں میں سانس لیں گے اور پاکستان کیساتھ شامل ہوں گے۔ ہرویندر سنگھ سرنا نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت بالخصوص گورنر پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اتنا زیادہ مان اور عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بھی گورنر پنجاب کی کوششوں اور سدھو جی کاوشوں سے کھلی جس پر پاکستانی حکومت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ننکانہ صاحب میں یاتریوں کیلئے مثالی انتظامات پر بھی پنجاب حکومت کو شکریہ ادا کی۔ 
خبر کا کوڈ : 825775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش