0
Thursday 7 Nov 2019 20:52

انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ ریلی، علماء اور طلباء کی بڑی تعداد شریک

انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ ریلی، علماء اور طلباء کی بڑی تعداد شریک
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام ملتان کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ (ص) طلباء ریلی گورنمنٹ ایمرسن کالج سے شروع ہو کر چونگی نمبر پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت انجمن طلباء اسلام کے ضلعی ناظم مہر سکندر اقبال نونازی نے کی۔ مہمان خصوصی سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان سعید احمد کھچی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں فاروق خان سعیدی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پنجاب، منیر احمد مصطفائی، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ، قاری زوار قادری اور محمد الیاس نونازی تھے۔ اس موقع پر سعید احمد کھچی اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے پیارے نبی (ص) کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کے آنے سے ظلمت کے اندھیرے ختم ہوگئے، غلاموں کو ان کا حق مل گیا، بے سہاروں کو سہارا مل گیا۔ ضلع ناظم مہر سکندر اقبال نے کہا کہ میلاد ریلی کرنے کا مقصد طلباء کے دلوں میں عشق مصطفیٰ اجاگر کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ باطل قوتوں کے شور کو دفن کرنا ہے۔ عظمت رسول کے لے جان بھی قربان کر دیں گے۔ علامہ فاروق خان سعیدی کا کہنا تھا کہ میلاد شریف منعقد کرنا صحابہ کرام کی سنت کو اجاگر کرنے کے مترادف ہے۔ سٹی ناظم مبشر کھوکھر نے کہا کہ اے ٹی آئی تعلیمی اداروں میں فروغ عشق رسول (ص)کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس موقع پر ضلع جنرل سیکریٹری مہر جاوید اشرف سیال، ملک اشرف کھوکھر، ملک حمزہ کھوکھر، جاوید شجرا، علی خان کالج ناظم، شہزاد کھاکھی، نواب فیصان کھوکھر، ارسلان کھوکھر و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ریلی میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 826156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش