0
Saturday 9 Nov 2019 14:02

  آج سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرنیکی ضرورت ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

  آج سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرنیکی ضرورت ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم محمدجاوید ہاشمی نے موجودہ سیاسی ملکی صورت حال پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو مضبوط تر کرنے کیلئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے، ملاقات میں دیگر علاقائی امور اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے قومی مفادات کیمطابق دوٹوک موقف اختیار کرنیکی ضرورت پر زور دیاگیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اصول پسند قومی سیاسی لیڈر ہے، نواز شریف شدید بیمار ہونے کے باوجود قومی مفادات پر کوئی ڈیل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ محمد اشرف قریشی نے موجودہ کشیدگی عوامی مسائل مشکلات کو سازش قرار دیا، بھارتی افغان انتظامیہ کی ملی بھگت اور پاکستان کے خلاف سازشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی خارجی تعلقات سمیت اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جلد تمام صورت حال واضح ہو جائے گی، جمہوری قوتیں اور ادارے اپنا راستہ خود بنائیں گی، اس موقع پر نواب تابش، خان درانی، ظہیرالدین بابر، حاجی نصیرالدین، نسیم اور مقصود حسین قریشی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 826429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش