0
Tuesday 12 Nov 2019 22:13

کراچی، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا اہم لینڈ گریبر گرفتار

کراچی، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا اہم لینڈ گریبر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے سادہ لوح شہریوں سے جعلی سازی کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حاجی آدم جوکھیو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے، نیب حکام کا کہنا ہے کہ حاجی آدم جوکھیو سرکاری زمینوں پر جعلی اسکیمز بنا کر فروخت کرتا تھا اور اب تک ملزم نے سرکاری زمینیں 1100 سے زائد شہریوں کو فروخت کی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 27 سالوں سے حاجی آدم جوکھیو سرگرم لینڈ گریبر تھا، جو سادہ لوح شہریوں کو جعلی سازی کے ذریعے لوٹ رہا تھا۔

نیب حکام نے بتایا کہ ملزم آدم جوکھیو نے 70 ایکٹر سے زائد زمین غیر قانونی طور پر فروخت کی، جبکہ فروخت کی جانے والی سرکاری زمینوں کی مالیت ساڑھے 3 ارب سے زائد بنتی ہے۔ ملزم کے قبضے سے زمینوں کے ریکارڈ اور خرید و فروخت کے دستاویزی ثبوت برآمد کرلیے گے ہیں، جعل سازی کے حوالے سے ملزم کا مزید ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش