0
Thursday 14 Nov 2019 16:02

جے یو آئی کا پلان بی، سندھ حکومت کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی، سعید غنی

جے یو آئی کا پلان بی، سندھ حکومت کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے تاحال احتجاج کے لئے کوئی اجازت طلب نہیں کی گئی، قانون کے مطابق مخصوص مقام پر دھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے سڑک بند کرنے کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حب ریور روڈ کو بند کیا جائے گا تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہماری پہلے کوشش یہ ہوتی ہے روڈ بند کرنے والوں سے بات چیت کی جائے۔ خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرتے ہوئے پلان بی کے تحت چاروں صوبوں کی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 827380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش