0
Sunday 17 Nov 2019 21:44
نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنا اسلام دشمنوں کا ایجنڈا ہے

مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ جواد نقوی

ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے، مقررین کے خطابات
مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی کا خاتمہ ضروری ہے،  علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت جامعہ عروة الوثقٰی میں جشن میلاد النبی کے سلسلے میں" ختم نبوت و وحدت امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسلامی مسالک کے نمائندہ علماء و دانشوروں نے اتحاد و وحدت اسلامیہ کی ضرورت پُر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی کا خاتمہ ضروری ہے۔ مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کو ایمان کا لازمی جزو اور اتحاد امت کا منبع و مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرقوں کے درمیان فقہی اختلافات فطری اور تاریخی ہیں۔ ان اختلافات کی بنیاد پر تکفیر کے نعرے اور غلیظ فتوے، نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنا اسلام دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ تمام اسلامی مکاتب فکر کو نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کا محاسبہ کرنا چاہیئے۔ آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف بیان کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی اور رسول ہیں، جن کے بعد کسی بھی اصطلاح میں نبوت کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے۔ امت کے مختلف طبقات میں انتشار اور نفاق پیدا کرنے والے استعماری ایجنٹ اور اسلام کے دشمن ہیں۔ جو امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے شیطانی مقاصد کو پورا کر نے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا اسلام اور امت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جامع مسجد بیت العتیق جامعہ عروةالوثقیٰ میں منعقد ہونے والی "ختم نبوت و وحدت امت کانفرنس" کی تین نشستیں منعقد کی گئیں۔ کانفرنس سے لیاقت بلوچ ، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا زاہد الراشدی، مولانا ممتاز اعوان، مولانا حیدر نقوی، مولانا تحمید اللہ جان، ڈاکٹر ظفر اللہ شفیق، صوفی محمد ریاض خان سواتی، شیخ الحدیث محمد امین محمدی، مولانا عمران بشیر، سجاد نقوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں اہلحدیث اللہ کی ذات پر، دیوبندی صحابہ کرام پر، بریلوی ذات گرامی رسول اللہ پر، اور شیعہ اہل بیت پر قابض ہیں جبکہ ان سب کو ان تمام پر متحد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی وحدت امت کیلئے کاوشیں قابل قدر ہے۔ مولانا ڈاکٹر ظفر اللہ شفیق کا کہنا تھا کہ رسول اللہ خاتم النبیین ہیں اور رسول اللہ کے بعد ان کی ذمہ داریاں امت کے دوش پر ہیں۔ اور سب سے بڑی ذمہ داری وحدت کا قیام اور تفرقہ سے دوری ہے۔ مولانا تحمید اللہ جان نے واضح کیا کہ اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے فروعی مسائل پر حساسیت چھوڑ کر ایک دوسرے کو نہ چڑانے اور اصولی مسائل پر زیادہ تاکید کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت استاد سید جواد نقوی وحدت کی سنت میں امامت کر چکے ہیں جو کہ باقی سب مسالک کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ مولانا صوفی محمد ریاض خان سواتی کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی کے مابین اختلاف کو فرقہ واریت کی جانب لے کر جانا گناہ ہے اور ہم اس عمل سے بری ہیں۔ شیخ الحدیث محمد امین محمدی کا کہنا تھاکہ رسول اللہ کی سنت اور سیرت کے ہوتے ہوئے کسی اختلاف کی گنجائش نہیں اور ہم مسلمان ایک ہیں ایک تھے اور ایک رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 827809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش