0
Wednesday 20 Nov 2019 12:24

جام کمال خان کیجانب سے جامعہ بلوچستان کی گرانٹ میں 100کروڑ کا اضافہ

جام کمال خان کیجانب سے جامعہ بلوچستان کی گرانٹ میں 100کروڑ کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلٰی جام کمال خان نے بلوچستان یونیورسٹی کی گرانٹ پچاس کروڑ سے بڑھا کر ڈیڑھ سو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلباء نے وزیراعلٰی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ طلباء نے یونیورسٹی کے متعلقہ امور، وسائل اور اس سے متعلق پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے مؤثر حل کی درخواست کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی جام کمال نے کہا کہ یہ یونیورسٹی ہم سب کی ہے۔ اس کے مسائل کو حل کرنے اور متعلقہ امور کے احسن انداز سے چلانے سے بلوچستان کے اس تعلیمی ادارے میں بہتری آئے گی۔ اگر یہ ادارہ مؤثر ہوگا تو اس کا مثبت اثر بلوچستان کے لوگوں پر پڑے گا۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے یونیورسٹی کی گرانٹ کو 50 کروڑ سے بڑھا کر ڈیڑھ سو کروڑ روپے کیا ہے، کیونکہ اس میں پڑھنے والے طلباء و طالبات ہمارے بچے ہیں۔ ان کی تعلیمی سہولیات جتنی بہتر ہوں گی تو نتائج بھی خاطر خواہ ہوں گے۔ وزیراعلٰی نے بلوچستان یونیورسٹی کے حالیہ ویڈیو اسکینڈل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مسائل دنیا میں بہت سے جگہوں پر جنم لیتے ہیں اور آپ کے بھی ایسے خدشات ہیں لیکن بلوچستان میں پیدا ہونے والے اس واقعہ کا سب سے مؤثر حل قانونی طریقہ ہے اور اس حوالے سے ہم تمام متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہیں۔ ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 828139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش