0
Saturday 23 Nov 2019 10:10

مقبوضہ کشمیر پُرآشوب دور سے گزر رہا ہے، این سی

مقبوضہ کشمیر پُرآشوب دور سے گزر رہا ہے، این سی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر گہرے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات پُرسکون  اور نارمل ہیں۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سابقہ اراکین پارلیمنٹ شریف الدین شارق، غلام حسن خان، عبدالرشید نے اپنے مشترکہ بیان میں امت شاہ کے اس بیان کو صداقت سے بعید اور کوسوں دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امت شاہ ریاست جموں و کشمیر کے زمینی حالات اور لوگوں پر جبر و استبداد، ظلم و ستم، مسلسل بندشیں اور جموں و کشمیر میں جنگ جیسے سماں کا ماحول اور فوجی دباؤ کے ساتھ ساتھ پریس پلیٹ فارم کی آزادی بشمول مذہبی آزادی بھی سلب کی گئی ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کرنا بھارتی جمہوریت پر کاری ضرب کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست سے ریاستی عوام پورے عزم کے ساتھ یوٹی کے خلاف اور 370 کی منسوخی کے خلاف برسر احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تب تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک انکے  آئینی و جمہوری حقوق بحال نہیں کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 828549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش