0
Sunday 24 Nov 2019 20:24

مختار ثقفی تشیع میں مسلمہ شخصیت، ہیرو اور مجاہد ہیں، سبطین سبزواری

مختار ثقفی تشیع میں مسلمہ شخصیت، ہیرو اور مجاہد ہیں، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ مختار ثقفی، تشیع میں مسلمہ شخصیت، ہیرو اور مجاہد ہیں، جنہوں نے امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کے قاتلوں کو تہہ تیغ کرکے بدلہ لیا۔ تشیع نے امیر مختار کے اہلبیت کے دشمنوں کیخلاف انتقامی جذبے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے سراہا اور اس پر آج بھی فخر کرتا ہے۔ وہ مسلمہ شیعہ مسلمان ہیں۔ ان پر نبوت کے جھوٹے دعوے کا الزام بدبختی اور جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ یہ تہمت اور الزام ان لوگوں نے لگایا، جن کے آباو اجداد مختار ثقفی کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے۔ یہ اغیار اور دشمنان اہلبیت کی سازش تھی۔ اسی طرح دشمنان اہل بیت نے امیر تیمور جیسے محب اہل بیت پر بھی الزامات لگائے گئے اور اسے تیمور لنگ کہنے لگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختار ثقفی زبیری، مروانی اور بنو امیہ گروپوں کے مخالف تھے اور اسی وجہ سے ان پر دعویٰ نبوت کا الزام اہلبیت کے دشمنوں کی طرف سے عائد کیا گیا، لیکن شیعہ فقہاء نے امیر مختار ثقفی پر منفی الزامات کی نہ صرف تردید کی بلکہ ان بدبختوں کی مذمت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختار ثقفی کے دشمن اور ناقدین، دراصل تشیع میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر کا محاسبہ کریں اور قومی وحدت کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اہلبیت اور قاتلان امام حسین علیہ السلام میں سے پانچ کے سر ایک خط کے ہمراہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے پاس بھجوائے تو امام مسکرائے، خوشی کا اظہار کیا اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ اظہار مسرت کے طور پر گھروں کو روشن کریں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عوام تشیع عقائد کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایسے عناصر کی مذمت کرتے ہیں، بھیانک سازش تشیع کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 828809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش