0
Sunday 24 Nov 2019 20:25
پرانی دشمنی کا شاخسانہ، 5 اور 8 سال کے دو بچے قتل

لکی مروت، بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچے قتل، 5 زخمی

7 بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 2 جانبر نہ ہو سکے
لکی مروت، بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچے قتل، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی کے قریب خان کلی میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا کہ مخالف گروپ نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور 8 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت رضوان، افنان اور جرار کے ناموں سے ہوئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 828810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش