0
Wednesday 27 Nov 2019 10:13

گورنر پنجاب سے انڈین سوسائٹی آسٹریلیا کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب سے انڈین سوسائٹی آسٹریلیا کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے انڈین سوسائٹی آسٹریلیا کے صدر سردار کرن سنگھ گنڈور نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی اور ثقافتی آزادی حاصل ہے۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں سکھ وفد نے کرتار پور کوریڈور کھولنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پرآپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، سکھ  ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابا گُرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب اور پنجاب یونیورسٹی میں بابا گُرو نانک چئیر قائم کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق پر قائداعظم محمد علی جناح کی گیارہ اگست والی تقریر مشعل راہ ہے۔ سکھ رہنما کرن سنگھ گنڈور کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب پوری سکھ قوم کے محسن ہیں، کرتار پور راہداری کھلوانے میں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کرن سنگھ گنڈور کا کہنا تھا کہ میری بوڑھی ماں نے آپ کیلئے خوشی سے نم آنکھوں کیساتھ دعائیں بھیجی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش