0
Wednesday 27 Nov 2019 10:50

امریکہ، جرمنی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے افغان سیکورٹی ادارے کی مذمت

امریکہ، جرمنی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے افغان سیکورٹی ادارے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہاتھوں دو افغان سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ افغانستان میں سماجی کارکنوں موسیٰ محمدی اور احسان الله نے صوبہ لوگر کے 6 اسکولوں میں 550 بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کو بےنقاب کیا تھا جس کے بعد افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ افغان صدر نے این ڈی ایس کو ہدایت کی کہ کارکنوں کو وزارت داخلہ کے حوالے کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی حفاظت سیکیورٹی ایجنسیوں کا اہم فرض ہے۔ معاملے پر این ڈی ایس نے پہلے خاموشی اختیار کی بعد میں کہا کہ کارکنوں کو حفاظت کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔ این ڈی ایس کے اس اقدام کی جرمن سفیر، سابق افغان صدر حامد کرزئی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں مذمت کرچکی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 829225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش