0
Thursday 28 Nov 2019 15:22

اعلیٰ حکام کراچی میں گیس بحران کا فوری نوٹس لیں، احسن عباس رضوی

اعلیٰ حکام کراچی میں گیس بحران کا فوری نوٹس لیں، احسن عباس رضوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، سردی آتے ہی گیس بحران کے شکار شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو بلاتعطل گیس کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، حکومت گیس کی بلاتعطل فراہمی کے بلند و بانگ دعووں کے علاوہ عملی اقدامات بھی اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ترجمان سید احسن عباس نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، بعض علاقوں سےگیس پریشر میں دن بدن کمی اور مکمل خاتمے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، موصولہ شکایات کے مطابق ملیر، لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، شاہ فیصل، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کئی کئی سالوں سے کرنا پڑرہا ہے۔

احسن عباس نے کہا کہ ملیر کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی کے مختلف سرویز میں گیس پریشر کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، شہری سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیلپ لائن نمبرز اور دفاتر میں شکایات درج کروا کروا کے تھک گئے لیکن بے حس حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے کہا کہ گیس بحران کے شکار شہری لکڑیوں پر کھانے پکانے اور گیس سیلنڈرز خریدنے پر مجبور ہوچکےہیں، مہنگائی کے بدترین دور میں لکڑی اور گیس سلینڈرز کا اضافی بوجھ شہریوں پر بدترین ظلم ہے، وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پیٹرولم وقدرتی وسائل، وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام شہر قائد میں گیس بحران کا فوری نوٹس لیں۔
 
خبر کا کوڈ : 829518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش