0
Tuesday 5 Jul 2011 00:26

این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی معطل

این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی معطل
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کو وزیراعظم کے حکم پر معطل کر دیا گیا۔ وزیراعظم گیلانی کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کو میڈیا پر متنازعہ بیانات دینے پر معطل کیا گیا۔ وزیراعظم نے معطلی کا فیصلہ وزیر داخلہ رحمان ملک سے مشاورت کے بعد کیا۔ ظفر قریشی کے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ظفر قریشی کو چند روز قبل ہی این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسر ظفر قریشی کو معطل کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن جاری۔ ظفر قریشی کو چند روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے میں تعینات کیا گیا تھا۔ ظفر قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے اپنی معطلی کا علم ہوا ہے تاہم معطلی کے احکامات نہیں ملے۔
خبر کا کوڈ : 82967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش