0
Friday 29 Nov 2019 22:02

کے پی کے، تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھلی کچہری

کے پی کے، تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کھلی کچہری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پہلی مرتبہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا مگر بدنظمی کے باعث خواتین کو مایوسی ہوئی۔ مردان میں خاتون اسسٹنٹ کشمنر کی تعیناتی کے بعد علاقے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کیلئے کچہری لگائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر گل بانو کی نگرانی میں ٹاؤن ہال میں خواتین اپنے مسائل لے کر پہنچیں، تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناقص انتظامات کے باعث کئی خواتین اپنی فریاد انتظامیہ تک نہ پہنچا سکیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ خواتین کے لئے یہ ایک اچھا پلیٹ فارم تھا مگر ساؤنڈ سسٹم کی وجہ سے پورا ایونٹ افراتفری کی نظر ہو گیا۔ خواتین کے مسائل ٹھیک طرح سنے نہ جا سکے اور انتظامیہ عین وقت پر انتظامات ٹھیک کرنے میں لگی رہی۔

کچہری میں آئی خواتین نے سرکاری دفاتر میں ہتک آمیز سلوک اور بے روز گاری کے بارے میں شکایات کیں۔ ایک اور خاتون کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کھلی کچہری کا انعقاد ہر تین ماہ بعد ہونا چاہیئے تاکہ خواتین کھل کر اپنے مسائل سامنے لا سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گل بانو نے خواتین کو یقین دلایا کہ کچہری میں پیش کئے گئے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ خواتین نے کہا کہ انتطامیہ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرکے اس کچہری سسٹم کو کامیاب بنائے۔
 
خبر کا کوڈ : 829763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش