0
Saturday 30 Nov 2019 19:27

میرے لئے سب سے کمزور سب سے طاقتور ہے، ذوالفقار حمید

میرے لئے سب سے کمزور سب سے طاقتور ہے، ذوالفقار حمید
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہرگز قابل قبول نہیں، سب کیساتھ برابری، سٹیزن سروس اور اندرونی احتساب ترجیحات ہیں، شہریوں کے تحفظ اور محکمہ پولیس میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ لاہور پولیس کا چارج سنبھالنے کے بعد تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واضح کیا کہ زمینی حقائق کا اندازہ ہے، پولیس نفری کی کمی دور کریں گے، ایف آئی آرز کے اندراج سے گریز کا کوئی جواز نہیں، مقدمات کی تفتیش کی شرح بھی بہتر بنائیں گے۔

ذوالفقار حمید نے کہا کہ میرے لئے سب سے کمزور سب سے طاقتور ہے، طاقتور کا ہاتھ زیادتی سے نہ روکنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا، مقدمات کے اَندراج میں رکاوٹیں دُور کرنے کیساتھ ڈیٹیکشن بھی بہتر بنانا ضروری ہے، ایمانداری اور محنت سے کام کرنیوالے پولیس افسر ہی میرے لئے قابل احترام ہوں گے، تھانوں میں شہریوں سے حسن سلوک کا نیا ماڈل متعارف کرائیں گے۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے اپنے پہلے دورے میں یادگار شہدائے پولیس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ایس ایس پیز ذیشان اصغر، اطہر وحید اور محمد نوید بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے یادگار شہدا پر تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
خبر کا کوڈ : 829958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش