0
Sunday 1 Dec 2019 20:35

گلگت بلتستان پر پوری دنیا کی نظر ہے، حکمرانوں کو کوئی ادراک ہی نہیں، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان پر پوری دنیا کی نظر ہے، حکمرانوں کو کوئی ادراک ہی نہیں، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 سالوں سےجی بی کو کشمیر ایشو کو بنیاد بنا کر ملکی آئین اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا مگر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت جسے اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کیا ہوا تھا ختم کر کے جہاں بین الاقوامی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں وہاں خطے میں انسانی حقوق کی بھی پامالی کی گئی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکمرانوں میں بصیرت ہوتی تو وہ اس کے جواب میں کشمیر اور جی بی کو مکمل طور پر ملکی آئین میں شامل کر لیتے اور گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنا کر بھارت کو جواب دیا جاتا مگر انہیں نہ ملک سے نہ کشمیر اور نہ ہی جی بی سے کوئی دلچسپی ہے، وہ صرف اپوزیشن کے خلاف مہم میں لگے ہوئے ہیں، اسی وجہ سے آج عوام حصول روزگار اور ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس گئے ہیں۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ اس وقت جی بی اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے پوری دنیا باالخصوص عالمی طاقتوں کی نظروں میں ہے، مگر مرکزی حکمرانوں کو کوئی ادراک نہیں اور وہ اب ان علاقوں اور یہاں کے عوام کو سیاسی و آئینی حقوق دینے کے بجائے متنازعہ قرار دے رہے ہیں، جس سے دشمن ملک بھارت نے فائدہ اٹھا کر جی بی کو کارگل لداخ یونین کا حصہ قرار دیا ہے جو کہ لمہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جی بی کو مزید ملکی آئین سے دور نہیں رکھا جا سکتا اور نہ ہی یہاں کے نوجوان اور عوام اسے برداشت کر سکتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق سیاسی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 830148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش