0
Sunday 1 Dec 2019 20:55

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 افسران زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 افسران زخمی
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے جن میں ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری، راولہ کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 830149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش