0
Sunday 1 Dec 2019 21:47
پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں

پرتشدد طلباء یونینز تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں، عمران خان

پرتشدد طلباء یونینز تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیاں ملک میں مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہیں جب کہ طلباء تنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں طلباء یونینز پرتشدد ہو گئی ہیں اور پرتشدد طلباء یونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جامعات میں جاری بہترین مثالوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابلِ عمل ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو اور وہ ملک کی نوجوان نسل کو سنوارنے اور مستقبل کے رہنماؤں کی فراہم میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 830154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش