0
Tuesday 3 Dec 2019 00:24

بھارت کا جنگی جنون اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، سید اسد نقوی

بھارت کا جنگی جنون اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، سید اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت کے جارحانہ عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی آداب کے منافی بھارتی اقدامات اخلاقی تقاضوں کی بدترین پامالی ہے۔ بھارت کا جنگی جنون اسے صفحہ ہستی سے مٹا ڈالے گا۔ پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔کسی بھی قسم کی پیش قدمی بھارت کی سالمیت و بقا کو داؤ پر لگا دی گی۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔ اس ملک کو جتنا نقصان دہشت گردی نے پہنچایا ہے، اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ دہشت گرد عناصر نے مذہب کے نام پر اس ملک میں طویل عرصہ تک خون کی ہولی کھیلی۔ انہوں نے کہا پاک فوج اور ملت تشیع دہشت گردانہ کاروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔ سرحدی علاقوں کی غیر معمولی نگرانی کر کے ان دہشت گرد عناصر کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو دہشت گردوں کی باقیات سے پاک کرنے کے لیے موثر کاروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 830396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش