0
Wednesday 4 Dec 2019 09:19
سرخ نہیں سبز سویرا پاکستان کا مقدر بنے گا

سرخ ایشاء کا نعرہ لگانے والے پی ٹی ایم کا جدید ایڈیشن ہیں، اے ٹی آئی

سرخ ایشاء کا نعرہ لگانے والے پی ٹی ایم کا جدید ایڈیشن ہیں، اے ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی کا لاہور میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو میں کہنا ہے کہ طلباء یونینز کی بحالی ناگزیز ہوچکی ہے، نان سٹیٹ ایکٹرز طلباء یونینز کی بحالی کے مطالبے کو بنیاد بنا کر معصوم طالبعلموں کو ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی سازش میں مصروف ہیں، نوجوانوں کو اپنا اثاثہ سمجھنے والے وزیراعظم طلباء قیادت سے کیوں خائف ہیں؟ انہوں نے کہا کہ 18 سال کا ووٹر عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے اہل اپنا نمائندہ چننے کیلئے شدت پسند کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے حکومت کو 30 دسمبر تک کی ڈیڈلائن دی ہے کہ اس تاریخ تک یونین بحال کی جائیں، 30 دسمبر کو طلباء کا سمندر گورنر ہاؤس کے سامنے بدمست حکمرانوں کا تاج اورتخت بہا کر لے جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت طلباء یونینز پرغیر آئینی پابندی ہٹا کر طلباء برادری کے دل جیت سکتی ہے۔
 
انہوں نے کہا 35 سالہ جہدوجہد کو پس پشت ڈال کر ملک دشمن قوتوں کو طلباء کا سٹیک ہولڈر بنا دیا گیا ہے، سرخ ایشاء کا نعرہ لگانے والے پی ٹی ایم کا جدید ایڈیشن ہیں، طلباء حقوق کے نام پر غیر ملکی ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے، ریاستی ادارے فارن فنڈڈ این جی اوز کی پُراسرار سرگرمیوں کی تحقیقات کریں، فارن فنڈڈ این جی اوز نے طلباء یکجہتی مارچ کے نام پر پاکستان کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستانی معاشرے میں کیمونزم اور سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں، سرخ سویرا کے خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔
 
اُنہوں نے  کہا کہ پی ٹی ایم طلباء یونینزکے نام پر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔ پی ٹی ایم پاک فوج کی کردار کشی کے ایجنڈا پر گامزن ہے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ معظم شہزاد ساہی نے کہا کہ طلباء کے آئینی حقوق حاصل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، سرخ نہیں سبز سویرا پاکستان کا مقدر بنے گا، اسلام اور پاکستان دشمن بیرونی قوتیں طلباء کو اپنے ناپاک مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 830645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش