0
Wednesday 4 Dec 2019 11:21

مردان، عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر گرفتار

مردان، عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر اختر خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اختر خان عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہیں ان کی رہائشگاہ شیخ ملتون ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ اختر خان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ کی ٹیم پہنچی تھی، وہ وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں میڈیا کو بتایا کہ ملزم اختر خان کو سائبر کرائم کی زیر دفعات 10 اور 11 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کو منگل کے دن جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 830676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش