0
Wednesday 4 Dec 2019 12:13

پشاور، خاتون دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

پشاور، خاتون دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شہر میں اہم کارروائی کے دوران افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، ایک کارروائی کے دوران پولیس نے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرکے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون دہشت گرد بارودی مواد لاہور لے کر جا رہی تھی کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتاری عمل میں آئی، بی ڈی یو اہلکاروں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ گرفتار خاتون کی نشاندہی پر مزید کارروائی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹاؤن کے علاقے سے کچھ ایسوسی ایٹس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، تاہم ملزمان سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 830703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش