0
Thursday 5 Dec 2019 08:11

ٹرمپ کی میڈیا پر پھر تنقید

ٹرمپ کی میڈیا پر پھر تنقید
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا غلط خبروں کے ذریعے نیٹو سے متعلق میرے برطانیہ کے کامیاب دورے کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ نیٹو کے رہنماؤں کو سالانہ 130 بلین ڈالر اور تین سال میں 400 بلین ڈالر زیادہ ادا کرنے پر راضی کیا جبکہ امریکا کے لیے رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو نے خلا کو کام اور دائرہ کار سے متعلق تسلیم کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی قیادت طاقت کے ذریعے امن کو یقینی بناتی ہے اور اسے جاری رکھتے ہوئے زمین، ہوا، سمندر اور خلاء میں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 830856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش