0
Thursday 5 Dec 2019 23:47

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت 28ویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 7 دسمبر کو ہوگا

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت 28ویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 7 دسمبر کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت 28ویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد ہفتہ 7 دسمبر کو ہوگا، جس کی ریہرسل جمعہ کو بعد از نماز کی جائے گی۔ جلسہ تقسیمِ اسناد کی صدارت چانسلر گورنر سندھ عمران اسماعیل، جبکہ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایڈوائزر ورکس، سروسز، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز پرو چانسلر نثار احمد کھوڑو اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود بطور مہمانِ خصوصی کانووکیشن سے خطاب کریں گے۔ اس جلسہ تقسیم اسناد 2019ء میں 13 طلباء کو ڈاکٹریٹ کی سند اور 27 طلباء میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔ جامعہ سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2113، ماسٹرز کی تعداد 843 ہے، جبکہ کانووکیشن میں شریک طلباء کی تعداد 2009 ہے۔
خبر کا کوڈ : 830965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش