0
Saturday 7 Dec 2019 13:52

آمدن سے زائد اثاثے، شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان 21 دسمبر کو طلب

آمدن سے زائد اثاثے، شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان 21 دسمبر کو طلب
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی رہنماء شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کی اہلیہ دبئی میں موجود ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی اہلیہ اور دیگر وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیئے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان 14 دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام میمن بطور ملزمان نامزد ہیں، دیگر ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں۔ نیب کا موقف ہے کہ شرجیل میمن، بیگم اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن کا ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 831313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش