0
Saturday 7 Dec 2019 17:23

کم عمری کی شادی کیخلاف پشاور کے طلبہ کا منفرد ردعمل

کم عمری کی شادی کیخلاف پشاور کے طلبہ کا منفرد ردعمل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت کے مختلف اداروں کے طلبہ نے کم عمر میں ہونے والی جبری شادیوں کے نتیجے میں بچیوں کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو تصویری شکل دیدی۔ کم عمری کی شادی کو ہمارے معاشرے میں عام رواج کے طور پر لیا جاتا ہے مگر اب مختلف سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے۔ ان شادیوں کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پشاور کے طلبہ نے تصویروں کا سہارا لیا۔

پشاور کی سماجی تنظیم بلیو وینز نے چائلڈ میرج پر تصویری مقابلے کا انعقاد کیا جس میں اس حساس موضوع کو رنگوں سے سجے پرکشش پورٹ ریٹس کے ذریعے تصویریں بنا کر کم عمری کی جبری شادی اور اس کے ہولناک نتائج کی منظر کشی کی گئی۔

تصویری مقابلہ کی فاتح اسلامیہ کالج کی طالبہ رہی۔ تقریب میں شریک خواتین نے کم عمر کی شادی کو نہ صرف بچوں بلکہ معاشرے کی تنزلی کا بھی باعث قرار دیا۔

خیال رہے کہ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں چائلڈ میرج کی شرح 74 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، جسے روکنے کیلئے قوانین لاگو ہونا ناگزیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش