0
Sunday 8 Dec 2019 15:10

کراچی، روزانہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جانے لگیں

کراچی، روزانہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جانے لگیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں جب کہ 5 گاڑیوں کے چوری یا چھینے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سی پی ایل سی نے نومبر میں ریکارڈ کیا گیا کرائم ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران کراچی والوں کی 2725 موٹر سائیکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں سے 141 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔ موبائل فون چوری اور چھینے جانے کے حوالے سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 1990 شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، شہر میں بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ ریکارڈ پولیس اسٹیشنز اور سی پی ایل سی کو دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جب کہ آزاد ذرائع سے حاصل کئے جانے والے اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش