0
Sunday 8 Dec 2019 20:14

وزیراعلیٰ پنجاب سے روضہ رسول(ص)کے کلید بردار کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے روضہ رسول(ص)کے کلید بردار کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے ملاقات کی۔ شیخ نوری محمد علی نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، سعودی عرب ہم سب کیلئے عقیدت کا محور ہے، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی بھر پور مدد کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں سعودی عرب کیساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے کہا کہ پاکستان آکر دلی خوشی ہوتی ہے اور ہم آپ کیلئے دل سے دعا گو اور نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش