0
Monday 9 Dec 2019 14:26

لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ فنڈز دیئے جانے کا انکشاف

لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ فنڈز دیئے جانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں لاڑکانہ کے دو ٹاؤنز پر مشتمل چھوٹے سے علاقے کو کراچی سے بھی زیادہ بجٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تعلقہ ڈوکری کی 2015ء کے ریکارڈ کے مطابق آبادی محض سوا 5 لاکھ ہے، تعلقہ ڈوکری کو سب سے زیادہ رقم 2016ء سے 2017ء کے درمیان جاری کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا، تعلقہ ڈوکری کو 10 سالوں میں 20 ارب سے زائد کے فنڈز دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کئے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، جاری کئے گئے اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کئے گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیئے گئے وہ صرف کاغذات میں تھیں، کمپنیوں کے نام پر جاری رقم اہم شخصیات کے اکاؤنٹس اور بعدازاں بیرون ملک منتقل کی گئیں۔ نیب ذرائع کے مطابق افسران سمیت 100 سے زائد ٹھیکیداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلقہ ڈوکری کے جعلی کھاتوں کا ریکارڈ اکاؤنٹ کیس کی تفتیش میں سامنے آیا تھا، اکاؤنٹ کیس میں گرفتار ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں بھی ترقیاتی کاموں کے لئے جاری رقم منتقل کی گئی۔ جے آئی ٹی نے تعلقہ ڈوکری کی تحقیقات بے نامی اکاؤنٹ سے الگ کرنے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب نے پہلی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ارسال کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش