0
Tuesday 10 Dec 2019 08:50

انسانی حقوق کےعالمی دن پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہوگی، عمران خان

انسانی حقوق کےعالمی دن پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہوگی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہوگی۔ وزیراعظم  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے جہاں مودی سرکار انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے، ہم حق خودارادیت کےلیے جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مساوات، انصاف اور  انسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام نبی اکرمﷺ نے 1400 سال قبل دیا، ہمیں انسانی حقوق کے عالمی دن پر مسلمانوں کو نبی اکرمﷺ کا پیغام یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بلاتفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 831810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش