0
Wednesday 11 Dec 2019 13:37

لاہور، پی آئی سی پر وکلاء نے دھاو ا بول دیا، ہسپتال کا عملہ غائب،مریضہ جاں بحق

لاہور، پی آئی سی پر وکلاء نے دھاو ا بول دیا، ہسپتال کا عملہ غائب،مریضہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء نے دھاوا بول دیا۔ وکلا پی آئی سی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال کے باہر تعینات تھی۔ وکلا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زبردستی داخل ہوئے۔ وکلا ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ زبردستی کھول کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکٹرز اور عملے کا سکیورٹی خطرات کے باعث کام معطل کرنے کا خدشہ ہے۔ حساس وارڈز میں مریضوں کے علاج میں تعطل بھی پیداہوسکتا ہے۔ وکلا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو اورآپریشن تھیڑمیں داخل ہو گئے جس پرعملہ جان بچانے کیلئے باہر نکل آیا۔

وکلا نے پی آئی سی میں توڑپھوڑ بھی کی اور ایم ایس کے آفس پر پتھراﺅ کیا۔ وکلا نے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی اوران کے کیمرے اور موبائل فون چھین لئے۔ وکلا کی غنڈہ گردی سے علاج معالجہ رک گیا ہے جس کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونیوالی بزرگ خاتون کی شناخت گلشن کے نام سے ہوئی ہے۔ وکلا کے حملے سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ ڈاکٹر اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور ہسپتال میں طبی امداد کا سلسلہ بھی رک چکا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق وکلا کے جتھے نے مریضوں کی ڈرپس کھینچ ڈالیں۔ ہسپتال میں نرسز اور مریضوں کی چیخوں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش