0
Thursday 12 Dec 2019 21:33

بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری، کے پی حکومت کا ایف آئی اے سے مکمل تعاون کا فیصلہ

بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری، کے پی حکومت کا ایف آئی اے سے مکمل تعاون کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کی انکوائری میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ترجمان اجمل وزیر کہتے ہیں انکوائری روکنے کا کوئی ارادہ نہیں، سپریم کورٹ میں اپیل کا مقصد صوبائی حکومت کا موقف سامنے لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے معاملے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے مکمل تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی انکوائری روکنے کا کوئی ارادہ نہیں، انکوائری فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ نہیں جا رہے، سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا مقصد صوبائی حکومت کا موقف سامنے لانا ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں بی آر ٹی کے خلاف متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں، ہمیں ہائیکورٹ میں موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا آئینی اور قانونی حق ہے، سپریم کورٹ صرف ان سوالات کے جوابات دینے کیلئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش