0
Friday 13 Dec 2019 00:00

خیبر پختونخوا حکومت کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ سال ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور AIIB بینک کے مشترکہ مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 300 میگاواٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز کرے گی، یہ منصوبہ 755 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے آئندہ 7 سالوں کے دوران مکمل کیا جائے گا، جس میں 80 فیصد رقم یعنی 580 ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک AIIB یعنی ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے ساتھ مل کر فراہم کرے گا اور باقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 33 ملین ڈالرز کی آمدن ہوگی۔ اس سلسلے میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے قرض کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سیکرٹری توانائی و برقیات محمد زبیر خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفد پرنسپل انرجی سپیشلسٹ عدنان ترین، AIIB بینک کے پرنسپل انوسٹمنٹ آپریشن James LoK،Sergio Urzanqui اور ایشیائی بینک کے احتشام خٹک سمیت ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفر الاسلام خٹک، چیف پلاننگ آفیسر ذین اللہ شاہ، چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر زاہد اختر صابری، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پیڈو میڈم شاہانہ اور سینئر ڈائریکٹر پیڈو انجینئر ریاض جان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کی فیزیبلٹی کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 832402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش