0
Friday 13 Dec 2019 14:50

ملک میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت کچھ بوجھ خود بھی اٹھائے، علامہ باقر حسین زیدی

ملک میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت کچھ بوجھ خود بھی اٹھائے، علامہ باقر حسین زیدی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت معاشی عدم توازن کے شدید بحران سے دوچار ہے، عام شہری بھوک و افلاس کے کرب سے گزر رہا ہے، نوجوانوں میں بے روزگاری کے سبب ذہنی تناؤ اور مایوسی پھیل رہی ہے، جس کے سبب کرائم کی شدت میں روز با روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر بھر کی تفریح گاہیں ویران ہیں، بچے گھروں میں محصور ہیں، جس کے سبب بچوں میں بھی نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت وقت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کچھ بوجھ خود بھی اٹھائے، نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت عوام کو معیشت میں شریک کار بنائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے، مہنگائی یہ نہیں کہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں زیادہ ہیں بلکہ مہنگائی یہ ہے کہ عوام میں قوت خرید نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 832469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش