0
Friday 13 Dec 2019 15:22

جمعیت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، سراج الحق

جمعیت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمعیت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کیا اس تنظیم کا یہ ہی جرم ہے کہ یہ ملک کے لئے کام کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے پروگرام جمعیت نے منعقد کئے یہ قابل تحسین ہیں، ایک تنظیم ہے جو کبھی طلباء کے لئے مفت ٹیوشن کا انتظام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی تنظیم ہے جو والدین کا احترام اور نوجوانوں میں ادب سکھاتی ہے اور اس کے لوگ امتحانات میں اوّل نمبر لیتے ہیں، یہ لوگوں کو مساجد کی طرف بلاتی ہے، طلباء کے ہاتھوں میں قرآن قریم تھما دیتی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ  کوئی طوفان آئے یا زلزلہ، یہ ہی تنظیم اگلے مورچوں پر کھڑی رہتی ہے۔ انہوں نے اسلامک یونیورسٹی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے کہا کہ آج سید طفیل جو شہید ہوئے، ان کی لاش گلگت بلتستان لے کر جائیں گے، تو وہاں کے لوگ یہ سوچیں گے کہ ہم نے تو بچے کو پڑھنے کے لئے بھیجا تھا، یہ ایک باقاعدہ سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شہادتوں کے بدلے اسلام زندہ ہو گا یہ پہلی اور آخری شہادت نہیں ہے، قیامت تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 832488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش