0
Friday 13 Dec 2019 22:57

گلگت، چین سے درآمد شدہ انڈوں میں زہریلے مواد کا انکشاف

گلگت، چین سے درآمد شدہ انڈوں میں زہریلے مواد کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر کی مارکیٹوں میں چائنہ سے درآمد شدہ انڈوں میں زہریلے مواد کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر میں چین سے درآمد شدہ انڈوں کی بھرمار ہے، انڈوں میں زہریلا مواد پایا گیا، اس انکشاف کے بعد ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلع گلگت میں چین سے انڈوں کی درآمد پر پابندی لگاتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مضر صحت انڈوں کی درآمد روکنے کے امور پر غور کیا گیا۔ ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی مارکیٹ میں چائنا سے درآمد شدہ انڈے پائے گئے تو متعلقہ دکاندار اور امپورٹر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے دکان سیل کر دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سکیورٹی اداروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع گلگت کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 832567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش