0
Saturday 14 Dec 2019 15:47

قومی وطن پارٹی کے رہنما ارشد عمرزئی پی ٹی آئی میں شامل

قومی وطن پارٹی کے رہنما ارشد عمرزئی پی ٹی آئی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے رہنما ارشد عمرزئی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں، گذشتہ روز سابق رکن صوبائی اسمبلی ارشد خان عمرزئی نے قومی وطن پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفٰی دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں چارسدہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا، شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر مہنگائی کا الزام لگانے والوں نے قومی خزانوں میں چھوڑا ہی کیا تھا، کسی نے مذہب تو کسی  نے روٹی کپڑا مکان اور کسی نے پختونوں کے نام پر سیاست کی، اِنہوں نے عوام کو دھوکہ دیا، پاکستان کی واحد امید اب صرف اور صرف عمران خان ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلی بار اسلامی دنیا کی آواز بن چکے ہیں، سابقہ 5 سالہ دور میں اسلام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، مولانا صاحب نے تو ہمیشہ اقتدار کی کرسی کیلئے ہی قربانیاں دیں۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہا صرف نعروں اور جلسوں سے بات نہیں بنتی، یہاں کوئی ٹیکس نہیں دیتا، عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، جب تک ہم اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہونگے یورپ کے غلام رہیں گے۔ یاد رہے کہ ارشد عمرزئی نے چند روز قبل گورنر کے پی شاہ فرمان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ گذشتہ روز قومی وطن پارٹی کے صوبائی سربراہ سکندر شیرپاؤ، ارشد عمرزئی کو راضی کرنے میں ناکام ہوگئے تھے اور اس کے بعد سابق رکن کے پی اسمبلی ارشد خان عمرزئی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 832712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش