0
Saturday 14 Dec 2019 21:54

کراچی، آصف زرداری کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچ گئے

کراچی، آصف زرداری کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری طبی معائنے کے لئے کراچی کے نجی اسپتال پہنچ گئے۔ کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ آصف زرداری کا طبی معائنہ کرے گا، اس موقع پر ضروری میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سابق صدر آج رات کلفٹن کے نجی اسپتال میں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کا آج میڈیکل بورڈ کے ارکان نے بلاول ہاؤس میں معائنہ کیا تھا۔ بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق آصف علی زراری نے دن کا زیادہ تر حصہ آرام کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی تھی۔ آصف علی زرداری رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 832792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش