0
Monday 16 Dec 2019 09:38

سعودی مفادات کے خلاف کام نہیں کریں گے، پاکستانی قیادت

سعودی مفادات کے خلاف کام نہیں کریں گے، پاکستانی قیادت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کا حصہ نہیں بنے گا جس سے سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ذرائع کے مطابق کوالالمپور میں پاکستان، ترکی، ایران، قطر اور انڈونیشیا کے لیڈروں کی کانفرنس ہونے والی ہے سعودی عرب اس بلاک کو  او آئی سی کے متبادل اسلامی بلاک کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کانفرنس میں اپنی اور اپنے عرب اتحادیوں کی غیر موجودگی سے پریشان ہے۔ یہ کانفرنس ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے اور وہ اس بات کا کھلے عام اظہار کر چکے ہیں کہ او آئی سی مسلم امہ کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اس لیے یہ اتحاد او آئی سی کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے جب کہ سعودی عرب سمجھتا ہے کہ اس طرح کا نیا اسلامی بلاک مسلم دنیا میں سعودی عرب کے کردار کو کم کر سکتا ہے، اسی تناظر میں پاکستان کی سول اور فوجی قیادت نے سعودی عرب کے متعدد دورے کیے ہیں۔ اس وقت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب کے دورے پر ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کا مئی سے اب تک سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ اسی دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوا ے ای کا دور ہ بھی عرب لیڈرز کے ملائشیا میں ہونے والی کانفرنس سے متعلق شکوک شبہات کے تناظر میں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 832969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش