0
Monday 16 Dec 2019 09:48

کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کریں گے

کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کریں گے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمان کے نومنتخب ارکان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ لیبرپارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے، انھوں نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نومنتخب ارکان پارلیمان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ان کی تحریک کی حمایت کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ دنیا کو اب کشمیریوں کی آواز سننی ہو گی جن کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی نے کہا کہ وہ برطانوی پارلیمان کے اندر اور باہر مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والوں کی آواز بنیں گی۔ مشرقی بریڈ فورڈ سے منتخب لیبر رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کے محصور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد کی حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 832971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش