0
Monday 16 Dec 2019 20:00

مولانا سے دسمبر کے بعد بات کرونگا، موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کریگی، شیخ رشید

مولانا سے دسمبر کے بعد بات کرونگا، موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کریگی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہو جائے گا، پی آئی سی واقعے پر کالے کوٹ کو بڑی ندامت اٹھانی پڑی، اسپتالوں پر پڑھا لکھا طبقہ حملہ نہیں کرسکتا، پی آئی سی واقعے سے وکلاء کا اپنا امیج تباہ ہوا، مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی، الیکشن کمیشن پر اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا، موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں جاکر زیادہ بیمار ہوجاتے ہیں، بہت سارے لیڈر نئے سال کا آغاز لندن میں کر رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنا ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا 38 کلومیٹر کا ٹریک خالی کروا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے سارے مسئلوں کا حل ایم ایل ون ہے، ریلوے کی گاڑیوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگا رہے ہیں جبکہ کے بی ایکس میں نئے دو دفتر ہم کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک پر اجازت دی جائے گی کہ لوگ کرایہ دیکر ٹریک استعمال کریں، جبکہ حیدرآباد، کراچی، گوجرانوالہ شٹل سروس چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن طے ہے، جب فیصلہ تحریری آجائے گا پھر حکومت اپنا بتائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کو ندامت ہوئی ہے، لوگوں نے وکلاء کو لعنت ملامت کی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہم نے اکانومی اور گورننس کو بہتر کر لیا تو 5 سال کے بعد اگلے الیکشن میں بھی ہمیں ہی ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے، جب آرمی پبلک میں بچوں نے شہادت حاصل کی اور دنیا کو باور کرایا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ قائداعظم کا فلسفہ بھارت میں آج بولا جارہا ہے، شریعہ بل کے خلاف بھارت میں مسلمان یک زبان ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بات کرنے کا موقع ہے، مولانا سے میں دسمبر کے بعد بات کرونگا، بلاول کو پلی بارگین کرانی ہے، 5 بڑی کمپنیوں کے گھپلوں میں ان کا نام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب کی ضمانت ہوگئی خوشی کی بات ہے، آصف زرداری جیل کاٹ سکتے ہیں مگر نواز شریف نہیں، یہ سیاستدان نہیں بلکہ یہ حادثوں کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مائنس فارمولہ نہیں ہوگا، نواز شریف اور زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، اس سال بہت سارے لوگ نیو ایئر لندن میں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 833124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش