0
Saturday 21 Dec 2019 11:01

کوالالمپور سمٹ کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری، پاکستان ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ

کوالالمپور سمٹ کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری، پاکستان ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ
اسلام ٹائمز۔ کوالالمپور سمٹ 2019ء کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان بھی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ ہو گا۔ سمٹ کے ابتدائی اعلامیے میں پاکستان کا ذکر کیے بغیر لکھا گیا تھا ٹی وی چینل منصوبے میں ملائیشیا، ترکی اور قطر شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2019ء میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا چینل کے ذریعے مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ ٹی وی چینل اسلاموفوبیا کا بھی مقابلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ کوالالمپور سمٹ میں 52 ممالک کے 400 نمائندوں سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہیں۔ سمٹ 18 سے 21 دسمبر تک ملائیشیا میں جاری رہے گی، جس میں  ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور  ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی ہے۔ پاکستان نے بھی کوالالمپورسمٹ میں شریک ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا کر وزیراعظم پاکستان نے دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان نے سوئزرلینڈ میں مہاجرین کے لیے ہونے والےسمٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش