0
Monday 23 Dec 2019 10:09

بھارت کی مہم جوئی خطے کو آگ میں دھکیل سکتی ہے، سردار عتیق

بھارت کی مہم جوئی خطے کو آگ میں دھکیل سکتی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان سیز فائر لائن پر مہم جوئی کر کے مقبوضہ کشمیر اور اپنی اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کی مہم جوئی خطے کو آگ میں دھکیل سکتی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمد شفیق کے صاحبزادے انجینئر خواجہ احسان کی رسم نکاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم میں ہندوستانی فوج کی جارحانہ کارروائیاں خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ وفاقی اور آزادکشمیر حکومتوں کو اپنے تمام وسائل سیز فائر لائن کے متاثرین کے لئے واقف کرنے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 834278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش