0
Monday 23 Dec 2019 14:52

خیبر پختونخوا میں 11 لاکھ والدین انسداد پولیو مہم میں رکاؤٹ

خیبر پختونخوا میں 11 لاکھ والدین انسداد پولیو مہم میں رکاؤٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 11 لاکھ والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں 10 لاکھ 89 ہزار 87 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جنہیں رپورٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 94 ہزار 984 ویکسین سے انکاری کیسز سامنے آئے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلٰی افسر کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا ہے۔ مولانا طارق جمیل بھی مہم کے حق میں فتویٰ دے چکے۔ متعلقہ علاقوں میں سیاسی رہنماؤں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
خبر کا کوڈ : 834342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش