0
Wednesday 25 Dec 2019 18:29

قائد کی بصیرت سے مسلمانوں کی الگ شناخت ملی، اعجاز ہاشمی

قائد کی بصیرت سے مسلمانوں کی الگ شناخت ملی، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی نڈر قیادت اور بصیرت نے آزاد وطن پاکستان عطا کیا۔ خودداری، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے، جنہوں نے اکثریت ہندو سے علیحدہ وطن پاکستان اور انگریزوں سے آزادی حاصل کی۔ قائداعظم کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں ہونے کی حیثیت سے اقلیتوں کا تحفظ قائداعظم کے افکار کے مطابق ہماری ذمہ داری ہے، بابائے قوم قائداعظم کی سیاسی بصیرت سے مسلمانوں کو بحیثیت قوم علیحدہ شناخت ملی، ورنہ برصغیر کے مسلمان اپنی حیثیت کھو چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ اس حوالے سے بھی سچ ثابت ہوگیا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون نے پورے ملک میں جلاو گھیراو جاری رکھا ہوا ہے۔ ان حالات کو قائداعظم نے 1930 ءمیں بھانپ لیا تھا اور ہندو مسلم اتحاد کے داعی قائد اعظم محمد علی جناح نے 1937ء سے 1939ء کے دوران بننے والی ریاستوں میں کانگریس کی حکومت نے بھی مسلمانوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی جدوجہد پر فخر ہے ابوالکلام آزاد کی سوچ نے علیحدہ وطن کی جدوجہد کو متنازع بنانے کی کوشش کی مگر علماو مشائخ نے اسے ناکام بنا دیا۔ آج ہندوستان کے مسلمان جن حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس کی نشاندہی قائداعظم محمد علی جناح نے بہت پہلے کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 834762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش