0
Friday 27 Dec 2019 17:43

پشاور میں درجہ حرارت منفی ایک تک پہنچ گیا

پشاور میں درجہ حرارت منفی ایک تک پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ سال بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ رواں برس دسمبر کے مہینے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پورے خیبر پختونخوا میں موسم ٹھنڈا اور خشک ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک اور سرد ہوائیں ملک کے اکثر علاقوں پر اثر انداز ہیں اور ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم سرد اور خشک، جبکہ میدانی علاقوں میں سخت دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق دسمبر کے باقی ماندہ دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آنے والے سال کے جنوری کے پہلے ہفتے میں خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش